Jul ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • رہبرانقلاب اسلامی کے بیانات کا پاک و ھند کے ذرائع ابلاغ میں انعکاس

رہبرانقلاب اسلامی کے بیانات کا پاکستان اور ہندوستان کے ذرائع ابلاغ میں بڑے پیمانے پر انعکاس ہوا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ، وزارت خارجہ کے اعلی عہدیداروں اور بیرون ملک متعین ایران کے سفرا اور سفارتی نمائندوں نے ہفتے کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں رہبرانقلاب اسلامی نے ایرانی حکام کے ذریعہ امریکا کے غیر قابل اعتماد ہونے کے بار بار کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ میں بہت پہلے سے یہ بات کہہ رہا ہوں کہ امریکیوں کی باتوں حتی ان کے دستخط پر بھی بھروسہ نہیں کیا جاسکتا اسی لئے امریکیوں کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی کے بیانات کا پاکستان اور ہندوستان کے ذرائع ابلاغ میں بڑے پیمانے پر انعکاس ہوا ہے۔

پاکستان سے شائع ہونے والے اخبار دنیا نے یہ شہ سرخی لگائی ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا اعلان

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای  نے ایرانی تیل کی فروخت روکنے پر خطے کے تمام ممالک کے تیل کی برآمدات بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای  نے خبردار کرتے ہوئے فرمایا کہ خلیج فارس سے تیل کی تمام ترسیل کو روک کر آبنائے ہرمز کو بند کر دیں گے۔

اس سے پہلے امریکا نے اپنے اتحادیوں کو ایرانی تیل استعمال کرنے پر نومبر سے پابندیوں کے اطلاق کی دھمکی دی تھی۔

روزنامہ انقلاب

ہندوستان سے شا‏ئع ہونے والے اخبار انقلاب نے یہ شہ سرخی لگائی

امریکہ سے مذاکرات بہت بڑی غلطی

روزنامہ انقلاب لکھتا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر نے فرمایا ہے کہ امریکہ سے مذاکرات سنگین غلطی ہو گی اس لئے کہ امریکی حکومت قابل اعتبار نہیں ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ امریکیوں کے لکھے ہوئے الفاظ پر بھی یقین کرنا مشکل ہے۔ اور امریکیوں سے بات چیت کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ٹیگس