Aug ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • امام رضا علیہ السلام کی ضریح اور تربت پاک کی غبار روبی کی معنوی تقریب

فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم کی ضریح مطہر اور تربت پاک کی غبار روبی کی معنوی تقریب رہبرانقلاب اسلامی کی موجودگی میں انجام پائی-

مشہد مقدس سے موصولہ خبروں کے مطابق ماہ ذی القعدہ اور امام رضا علیہ السلام کی زیارت کی مخصوصی کے ایام میں ثامن الحجج حضرت  امام رضا علیہ السلام کی ضریح مطہر اور تربت پاک کی غبار روبی کی معنوی تقریب جمعرات کی صبح منعقد ہوئی اس موقع پر رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای بھی موجود تھے- اس معنوی تقریب میں آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی ، آیت اللہ العظمی وحید خراسانی اور آیت اللہ مصباح یزدی کے ساتھ ساتھ متعدد علما اور آستان حرم مطہر کی انتظامی کمیٹی کے عہدیدار اور شہدا کے اہل خان بھی شریک تھے-

ٹیگس