Aug ۱۶, ۲۰۱۸ ۲۰:۵۱ Asia/Tehran
  • امریکا کی خودسرانہ پالیسیوں کا مقابلہ کرنے پر زور

ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نےکہا ہے کہ ایٹمی معاہدے میں شامل یورپی ملکوں کو چاہئے کہ وہ امریکا کی خودسرانہ پالیسیوں کے مقابلےمیں بھرپور استقامت کا مظاہرہ کریں۔

ویانا میں ایرانی مندوب کاظم غریب آبادی نے برطانوی مستقل مندوب سے ملاقات میں کہاکہ ایٹمی معاہد ے کی حمایت سے متعلق برطانیہ کا اصولی موقف چند جانبہ سفارتکاری کا ایک کامیاب نمونہ ہے - ویانا میں اقوام متحدہ کے دفترمیں ایرانی مندوب نے آئی اے ای اے کے ساتھ ایران کے تعاون  اور ایٹمی معاہدے پر کاربند رہنے کے تصدیق میں ایجنسی کی متعدد رپورٹوں کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ آئی اے ای اے اور ایٹمی معاہدے میں شامل ملکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے سے حاصل ہونے والے فوائد کو ایران تک پہنچنے کی ضمانت فراہم کریں - اس ملاقات میں برطانیہ کے مستقل مندوب نے بھی ایٹمی معاہدے کے لئے برطانیہ کی حمایت کے اصولی موقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور ایٹمی معاہدے میں شامل دیگر ملکوں نے تہیہ کررکھاہے کہ وہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت کریں گے اور اس معاہدے سے ایران کو جو فوائد پہنچنے چاہئیں ان کی عملی ضمانت بھی دیں گے ۔