Aug ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • نامور ایرانی اداکار عزت اللہ انتظامی کا انتقال

اسلامی جمہوریہ ایران میں سنیما اور ٹی وی کے مشہور اور سنیئر اداکار عزت اللہ انتظامی آج جمعہ کے روز 94 سال کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کرگئے.

عزت اللہ انتظامی کو ایران میں سنیما کی عزت کا لقب دیا گیا ہے۔ مرحوم کے صاحبزادے مجید انتظامی نےعزت اللہ انتظامی کی موت کی تصدیق کردی۔

ایران میں عزت اللہ انتظامی کو سنیما اور فلم انڈسٹری میں نہ غل والی شمع قرار دیا گیا ہے۔ مرحوم انتظامی 20 جون 1924 میں تہران میں پیدا ہوئے۔ 

عزت اللہ انتظامی نے اپنی اداکاری کا باقاعدہ آغاز 1941 میں الٹی میٹم کے عنوان سے ایک تھیٹر ڈرامے میں اپنے فن کے مظاہرے سے کیا.عزت اللہ انتظامی نے 1969 میں فلم گاو یعنی گائے فلم سے سینما کے بڑے پردے پر قدم رکھا۔

عزت اللہ انتظامی سنیما اور فلم انڈسٹری میں 70 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد آج اس دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔

ٹیگس