Aug ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۶ Asia/Tehran
  • دشمن ایران پر تشہیراتی یلغارکی کوشش کررہا ہے، آئی آر آئی بی کے سربراہ کا بیان

ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دشمنوں اور ان میں سرفہرست امریکا کی طرف سے خطرہ فوجی نہیں بلکہ تشہیراتی ہے۔

تہران میں منعقدہ بیرون ملک آئی آرآئی بی کے نمائندہ دفاتر کے مدیروں اور بیورو چیفس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے کے سربراہ عبدالعلی علی عسکری نے کہا کہ دشمن چاہتے ہیں کہ رائے عامہ پر اثر انداز ہو کر اپنی شکست کا بدلہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس قدر طاقتور ہوگا داعش جیسے دہشت گرد گروہ کو علاقے سے نکال باہر کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزارت خارجہ میں ایران ایکشن گروپ کی تشکیل سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ واشنگٹن کے پہلے والے منصوبے ناکام ہوچکے ہیں۔

ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے کے سربراہ نے دشمن کی نفسیاتی جنگ میں ایران کے سرکاری میڈیا کے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے میڈیا گروپس اور ذرائع ابلاغ کے کارکن دشمنوں کی سازشوں اور منصوبوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

ٹیگس