Aug ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • فنی خرابی کے باعث ایران کا ایف 5 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید

اسلامی جمہوریہ ایران کے دزفول علاقہ میں ایف 5 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ شہید ہوگیا ۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دزفول علاقہ میں ایف 5 لڑاکا طیارہ  گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ منوچہر فتاحی شہید ہوگئے ۔

اطلاعات کے مطابق لڑاکاطیارہ  ایف -5 دزفول فورتھ ملٹری ہوائی اڈے پر لینڈ کرتے ہوئے فنی خرابی کے باعث گرِ کرتباہ ہوا۔

طیارے کے پائلٹ نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے بڑی مہارت کے ساتھ طیارے کو کنٹرول کیا جس کی وجہ سے بہت بڑے نقصان سے بچ گیا۔

کو پائلٹ کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔

ٹیگس