Aug ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • اسلامی نظام کے حکام حکومت علوی کے معیارات  کو نمونہ عمل قراردیں، رہبرانقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایرانی حکام کو چاہئے کہ وہ علوی حکومت کے معیارات کو اپنے لئے نمونہ عمل قراردیں اور ملک کی اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کے لئے رات و دن کام کریں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کی کابینہ کے ارکان نے بدھ کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی - اس ملاقات میں رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران کے اسلامی نظام کے حکام کو چاہئے کہ وہ علوی حکومت کے معیارات یعنی انصاف ، تقوا ، سادگی اور پاکدامنی کو اپنا کر انہی معیاروں کو اپنے لئے نمونہ عمل قرار دیں -

رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں  ملک کے اقتصادی مسائل اور خارجہ پالیسی کے بارے میں اہم نکات بیان کرتے ہوئے ملک کے اندر اتحاد ویکجہتی کی روز افزوں تقویت پر تاکید فرمائی - آپ نے فرمایاکہ اقتصادی میدان میں پوری طاقت وتوانائی کے ساتھ اور اعلی کیفیت اور زیادہ مقدار میں کرنے کی ضرورت ہے - رہبرانقلاب اسلامی نے حکام کو تاکید فرمائی کہ وہ اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کے لئے شب و روز اور بلاوقفہ کام کریں -

صدر ڈاکٹرحسن روحانی اور ان کی کابینہ کے ارکان کی رہبرانقلاب اسلامی سے یہ ملاقات ہفتہ حکومت اور شہید صدر محمد علی رجائی اور شہید وزیراعظم جواد باہنر کی شہادت کی برسی کی مناسبت سے انجام پائی - اس ملاقات اور رہبرانقلاب اسلامی کے خطاب کی تفصیلی خبر اگلے بولٹن میں پیش کی جائے گی

 

ٹیگس