Aug ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
  • صہیونی وزیراعظم کو ایران کی جانب سے منہ توڑ جواب

ایران کے وزیر خارجہ نے صیہونی وزیراعظم کی حالیہ ہر زہ سرائیوں کے ردعمل میں کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کی ایران کو حملے کی دھمکی شرمناک ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے پرصہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کی ایران مخالف ہرزہ سرائیوں کے جواب میں کہا کہ ایران، جوہری ہتھیاروں سے پاک ملک ہے جبکہ اسرائیل جو ایک غاصب حکومت ہے اور جس نے ہمیشہ جنگوں کو فروغ دیا اور مہلک ہتھیاروں کا مرکز ہے، وہ ایران پر جوہری حملے کرنے کی دھمکی دیتا ہے جو نہایت شرمناک ہے۔

 

 صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاھو نے ڈیمونا کی ایٹمی سائٹ کے دورے کے موقع پر بیان دیتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ اسرائیل پوری طاقت کے ساتھ ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں سے دور اور  پاک ایران کو ایک جنگ پسند شخص ایٹم بم بنانے والے کارخانے میں بیٹھ کر ایٹمی حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے جو انتہائی بے شرمی کی علامت ہے۔

ایران کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا یہ دھمکی ایسے وقت میں دی گئی ہے جب دنیا ایٹمی تجربات کے خلاف مہم  کا  عالمی دن  منارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں صرف امریکہ اور اسرائیل کے پاس ہی ایٹمی ہتھیاروں کے انبار موجود ہیں۔ایران کے اعلی عسکری قیادت  کئی بار خبردار کر چکی ہے کہ   اگر ناجائز صیہونی ریاست نے کوئی غلطی کی تو تل ابیت سمیت تمام صیہونی بستیوں کو مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کردیا جائے گا۔

 

ٹیگس