Sep ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
  • یورپ اپنے وعدوں پر عمل کرے ، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے یورپ سے کہا ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے کے تعلق سے اپنے سیاسی وعدوں پر عمل کرے۔

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ یورپی ملکوں نے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے لئے متعدد طریقے پیش کئے ہیں کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ یورپی ممالک اپنے سیاسی وعدے کا اعلان کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے لئے ضروری اقدامات انجام دیں۔ وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مختلف ممالک ایٹمی معاہدے کی افادیت سے بہرہ مند ہونا چاہتے ہیں تو انہیں اس کی حفاظت کے لئے عملی طور پر اقدامات انجام دینے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام نہ صرف یہ کہ خود قانون شکنی کرتے ہیں بلکہ دنیا والوں پر بھی قانون شکنی کے لئے دباؤ ڈالتے ہیں۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا کو چاہئے کہ وہ امریکا کے اس رویّے کے مقابلے میں ڈٹ جائے بصورت دیگر دنیا والوں کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

ایرانی وزیرخارجہ نے برطانیہ کے نائب وزیرخارجہ ایلسٹر برٹ کے دورہ تہران کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کا اہم ترین موضوع بینکنگ سسٹم تک دسترسی اور ایران کے تیل کی فروخت ہے۔

ایران اور برطانیہ کے درمیان مذاکرات کا نیا دور ہفتے کی صبح تہران میں شروع ہوا۔

ٹیگس