Sep ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • یورپ کوچاہیے کہ ایران کے حقوق کی ضمانت دے

اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹیجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ نے توقع ظاہر کی کہ یورپ مناسب پیکیج سے جوری معاہدے میں ایران کے حقوق کی ضمانت دے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹیجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر سید کمال خرازی نے جو کہ چین کے دورے پر ہیں آج شنگہای عالمی مطالعاتی ادارے کے صدر یانگ ژئیہ مین Yang Zhiyaminسے ہونے والی ملاقات میں جوہری معاہدے سے امریکی انخلا کے بعد اس معاہدے کو جاری رکھنے پر کہا کہ یورپ کے ساتھ مذاکرات کے کئی دور ہوئے تاہم اس معاہدے میں ایران کے حقوق کی ضمانت سے ہی یہ معاہدہ برقراررہ سکتا ہے۔

ڈاکٹر سید کمال خرازی نے  چین اور روس کے ساتھ ایران کے تعلقات کواہمیت کا حامل قرار دیا۔

اس ملاقات میں یانگ ژئیہ مین نے ایران اور چین کے تعلقات کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے تجربوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

ٹیگس