Sep ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ تعاون کرنے والے ممالک کوامریکی دھمکی

امریکی وزیر خارجہ پمپئو نے ایران کے ساتھ تعاون کرنے والے ممالک کو پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ پمپئو نے کہا ہےکہ 4 نومبر سے ایران کے ساتھ تعاون کرنے والے ممالک کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

پمپئو نے دعوی کیا کہ بہت سے ممالک نے ایران کے ساتھ تعاون ترک کردیا اور بہت سے دیگر ممالک ایران کے ساتھ تعاون ترک کرنے پر غور کررہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ پمپئو نے یہ دعوی ایسے میں کیا ہے کہ دنیا کے اکثر ممالک من جملہ امریکہ کے اتحادی ممالک نے بھی کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پرعمل در آمد کرنے کے پابند نہیں ہیں اس لئے کہ ان کی آزاد خارجہ پالیسی ہے اور ہم اپنے قومی مفادات کے تحت ہی اپنی پالیسی مرتب کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ اس وقت عالمی سطح پر گوشہ نشینی کا شکار ہے اور وہ اس سے باہر نکلنے کی سرتوڑ کوشش کر رہا ہے۔

 

ٹیگس