Sep ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
  • اسرائیلی وزیر اعظم کے دعوے من گھڑت اور تکراری

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے دعووں پر کہا کہ ایران مخالف سناریو میں امریکہ اور اسرائیل کی ناکامی کے بعد اس قسم کے من گھڑت دعوے غیر متوقع نہیں تھے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے  وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے نئے دعووں پر کہا کہ یہ اسرائیل کی جانب سے تکراری دعوے ہیں جن پر کچھ بولنے کی ضرورت نہیں اور ان کی مذمت اور مسترد کرتے ہیں۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کی ناکامی کے بعد ہمیں معلوم تھا کہ ایران کے پر امن جوہری پروگرام کے خلاف جھوٹے پروپگنڈے کئے جائیں گے اور اپنی ساکھ کو بچانے کی کوشش کریں گے۔

  ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  نے کہا کہ جوہری مسائل کیلئے جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی موجود ہے اور اب تک 12 مرتبہ اس نے ایران کے جوہری پروگرام کے صاف اور شفاف ہونے کی تائید و تصدیق کی ہے۔

ٹیگس