Oct ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۷ Asia/Tehran
  • دوسرے ممالک کو دھمکانا امریکی خارجہ پالیسی کا حصہ بن چکا ہے: ایرانی مندوب

اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک کو ڈرانا دھمکانا امریکہ کی خارجہ پالیسی کا اہم جز بن چکا ہے جس سے اقوام متحدہ کمزور ہو رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے منشور کے زیر عنوان سے جنرل اسمبلی کی چھٹی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے غلام علی خوشرو نے کہا کہ امریکہ دوسرے ممالک کو دھمکانے کے نشے میں دھت ہے جس کی وجہ سے  اقوام متحدہ کے منشور کے نفاذ پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں بعض ممالک مخصوص قراردادوں کے حق میں ووٹ دینے کے لیے دوسرے ممالک کو دھکمیاں دے رہے ہیں اور انھیں خبردار کر رہے ہیں کہ وہ ان کی مالی معاونت بند کردیں گے۔ ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ ایسے اقدامات کے نہ صرف برے اثرات ہیں بلکہ اس سے اقوام متحدہ کا منشور بھی متاثر ہورہا ہے۔ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کے تمام فریقوں کا فرض ہے کہ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر اس معاہدے پر من و عن عمل کریں۔

ٹیگس