Oct ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۸ Asia/Tehran
  • پاک ایران مشترکہ سرحدی آپریشن ناگزیر، ایرانی وزیر داخلہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے نام ایک خط میں پاک ایران سرحد سے اغوا کئے جانے والے سیکورٹی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے تمام اقدامات کو بروئے کار لائے جانے کی اپیل کی ہے۔

وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے اپیل کی ہے کہ دوستانہ تعلقات اور پڑوسی ہونے کے ناطے حکومت پاکستان اپنی سرحدوں پر موثر سیکورٹی اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گرد اور تکفیری گروہوں کے خلاف سخت مقابلہ کرے گا مگر ہم چاہتے کہ پاکستان کی جانب سے ایرانی اہلکاروں کی بحافظت بازیابی اور دہشتگردی اس کے واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔
رحمانی فضلی نے اس بات پر زور دیا کہ سرحدی دہشت گردی کو روکنے کے لئے ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ آپریشن ناگزیر ہے۔
انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ وہ سرحد پار دہشت گردوں کے خلاف آہنی ہاتھ سے نمٹے تاکہ وہ آئندہ ایسے غیرانسانی جرم کا ارتکاب نہ کر سکیں۔

ٹیگس