Oct ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
  • خلیج فارس کے سچے موتی ایران کے نام سے رجسٹرڈ

ایران کی سمندری حدود سے نکلنے والے موتیوں کو عالمی سطح پر خلیج فارس کے نام سے رجسٹرڈ کر لیا گیا۔

 ایرانی وزارت صنعت، کان کنی اور تجارت کے صنعتی پراپرٹی آفس کے مینیجر سید مہدی میر صالحی نے کہا ہے کہ عالمی تنظیم  ورلڈ انٹیلکچوول پراپرٹی آرگنائزیشن نے خلیج فارس کے موتیوں کو ایران کے نام سے رجسٹرڈ کر لیا ہے۔  
میرصالحی نے کہا کہ یہ اقدام ڈبلیو آئی پی او کی جانب سے خلیج فارس کے نام اور جغرافیائی پوزیشن کی حمایت کی علامت ہے لہذا عالمی قوانین کے مطابق کوئی ملک اور تنظیم خلیج فارس کے نام کو تبدیل نہیں کرسکتا۔
قابل ذکر ہے کہ دنیا کے بہترین سچے موتی ایران کے سمندری علاقے خلیج فارس میں پائے جاتے ہیں۔

ٹیگس