Oct ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے نیٹ ورک تباہ کر دیئے، وزیر انٹیلی جینس

جنوبی ایران کے صوبے خوزستان میں سیکورٹی فورسز نے ایک حساس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے تین نیٹ ورکوں کا پتہ لگانے کے بعد انہیں تہس نہس کر دیا۔

 سرحدی علاقے شلمچہ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر انٹیلی جینس سید محمود علوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں پندرہ دہشتگردوں پر مشتمل تین گروہوں کے خلاف حساس اداروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ان عناصر کی سازش کو بے نقاب کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی یہ ٹولیاں امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر نکالے جانے والے عزاداری کے جلوسوں کو سبوتاژ کرنا چاہتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ چہلم کے زائرین کی فول پروف سیکورٹی فراہم کی گئی ہے اور زائرین کو کسی بھی لحاظ میں پریشانی نہیں ہو گی۔
وزیر انٹیلی جینس نے واضح کیا کہ امریکہ اور ناجائز صیہونی ریاست یعنی اسرائیل آل سعود کے ساتھ مل کر اسلامی سرزمین ایران کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں مگر ایران کے سیکورٹی ادارے انہیں ایسا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

ٹیگس