Nov ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • غزہ پر جارحیت کی ایران کی جانب سے مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے ہاتھوں تحریک مزاحمت کے ایک کمانڈر اور اسی طرح متعدد فلسطینیوں کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے غاصب صیہونی حکومت کو علاقے میں سرکاری دہشت گردی کا مجسم نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی حمایت و پشتپناہی اور علاقے کے اس کے اتحادی ملکوں کی خاموشی کے سائے میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں جارحیت اور سلسلے وار قتل و تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں وحشیانہ جارحیت اور قتل عام کا سلسلہ بند کرانے کے لئے عالمی اداروں کی فوری مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔