Nov ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کی بحریہ کے تعلقات میں توسیع پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے ایران اور ہندوستان کی بحریہ کے درمیان تعاون اور تعلقات کی سطح کو مزید بڑھانے پر زور دیا ہے۔

ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حسین خانزادی نے نئی دہلی میں بحرہند کے شمالی ساحلی ملکوں کی بحریہ کے اجلاس کے موقع پر ہندوستانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سنیل لامبا سے ملاقات میں ہندوستانی بحریہ کے ساتھ مختلف شعبوں منجملہ فنی اطلاع رسانی اور تربیتی میدانوں میں تعلقات اور تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے لئے ایرانی بحریہ کی آمادگی کا اعلان کیا-

ایران اور ہندوستان کی بحریہ کے کمانڈروں نے دونوں ملکوں کی بحریہ کے سربراہوں کی سالانہ ملاقات کے پروگرام کی تدوین پر زور دیا-

ایرانی بحریہ کے  کمانڈر حسین حانزادی، بحرہند کے شمالی ساحلی ملکوں کی بحریہ کے سربراہوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے اتوار کو نئی دہلی پہنچے تھے۔

بحرہند کے شمالی ملکوں کے اجلاس آئی او این ایس کے تئیس ممبر ممالک ہیں جبکہ نو ممالک اس میں مبصرکی حیثیت سے شامل ہیں- ایران، دو ہزار سولہ سے دوسال کے لئے اس اجلاس کا صدر ہے-

 

ٹیگس