Nov ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  •  ایران و عراق کے درمیان تعلقات لازوال : ایرانی اسپیکر

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ ( مجلس شورای اسلامی) کے اسپیکر نے عراقی صدر برہم صالح کے ساتھ ملاقات میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات فطری ہیں کہا کہ ایران و عراق کے درمیان تعلقات لازوال ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے گزشتہ روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی صدر برہم صالح کے ساتھ ملاقات  کے موقع پر اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عراق علاقے میں ایک اہم ملک ہے علاقائی مسائل کے حل کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران، عراق اور ترکی کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے ایران، روس، ترکی، افغانستان اور پاکستان کے ساتھ ایک کمیشن قائم کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ عراق بھی اس میں شامل ہو جائے گا.

علی لاریجانی نے عراقی صدر کے تعمیری موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ عراق شامی بحران کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے.

اس ملاقات میں عراقی صدر نے کہا کہ ہمارا ملک ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے لہذا خطے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی ہمارے لئے بہت ہی اہم ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں روابط کے فروغ پر تاکید کی۔

ٹیگس