Nov ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی جارحیت اورامریکی سعودی گٹھ جوڑ کے خلاف مظاہرہ

قم میں یمنی عوام کی حمایت اور آل سعود کے بھیانک جرائم کے خلاف مظاہرہ ہوا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہرقم کے مدرسہ فیضیہ میں ہزاروں دینی طلباء نے یمنی عوام کی حمایت اور یمن کے نہتے عربوں پرآل سعود کے بھیانک حملوں اور بڑے پیمانے پر مظلوم اور نہتے عوام کے قتل عام کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے جن کے ہاتھوں میں کتبے اور پلے کارڈ تھے امریکی سعودی گٹھ جوڑ اور آل سعود کے خلاف فلگ شگاف نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے  لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

 

ٹیگس