Nov ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران کی ہلال احمر کا یمن میں امداد رسانی کے لئے اعلان آمادگی

ایران کی انجمن ہلال احمر نے یمن میں انسانی المیے کی روک تھام اور امداد رسانی کے لئے اپنی مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی انجمن ہلال احمر کے سربراہ محمود محمدی نسب نے امداد رسانی کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے رشید خالیکوف کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ان کا ادارہ غیر جانبداری اور بے لوث خدمت کے عالمی اصولوں کی بنیاد پر یمنی عوام کو طبی سہولتیں اور دوسری خدمات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔
 انہوں نے کہا کہ ایران کی انجمن ہلال احمر امداد رسانی کے حوالے سے بھرپور تجربہ رکھتی ہے اور اس سلسلے میں عالمی اداروں کے ساتھ تعاون کی خواہاں ہے۔
ایران کی انجمن ہلال احمر کے سربراہ نے شام، عراق، یمن اور میانمار میں جاری انسانی بحرانوں کا ذکر کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ ان ممالک میں انسانی امداد کی فراہمی میں ایران کی انجمن ہلال احمر کے ساتھ تعاون کرے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے رشید خالیکوف نے مذکورہ ممالک میں انسانی امداد کی فراہمی کے سلسلے میں ایران کی انجمن ہلال احمر کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا ہے۔

ٹیگس