Nov ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
  • تہران میں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس

ایران کے دارالحکومت تہران میں اب سے تھوڑی دیر قبل 32 ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس صدر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی اور دیگر اعلی شخصیات کی شرکت سے شروع ہوگئی۔

دارالحکومت تہران میں منعقدہ 32 ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس میں 300 ملکی اور غیر ملکی مہمان اور اہم شخصیات شریک ہیں۔ یہ کانفرنس اب سے تھوڑی دیر قبل شروع ہوئی اور پیر کے روز  تک جاری رہے گی۔

اس کانفرنس میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے خطاب کے بعد دیگر شخصیات خطاب کریں گے۔

اس بین الاقوامی کانفرنس میں اتحاد و وحدت، تہذیب و ثقافت،عالمی اور علاقائی مسائل، مسلمانوں کو درپیش مسائل و مشکلات اور عالم اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی۔

 

ٹیگس