Nov ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • وحدت اسلامی کانفرنس کا انعقاد امت مسلمہ کی طاقت کو یکجا کرنے کے لئے اہم قدم

تہران میں تحریک حماس کے نمائندے نے کہا ہے کہ وحدت اسلامی کانفرنس کا انعقاد امت مسلمہ کی طاقت کو یکجا کرنے کے لئے اہم قدم ہے۔

تہران میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندے خالد قدومی نے بتیسویں وحدت اسلامی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر کہا ہے کہ وحدت اسلامی کانفرنس کا انعقاد، مسئلہ فلسطین کے احیا اور غاصب صیہونی حکومت کی مختلف سازشوں منجملہ سینچری ڈیل کا مقابلہ کئے جانے میں بہت زیادہ موثر واقع ہو گا۔

فلسطین کی مجالس اسلامی کونسل کے چیئرمین شیخ نمر زغموت نے بھی وحدت اسلامی کانفرنس کے انعقاد کو فلسطین کی متحدہ حمایت کی مشترکہ تنظیم کے قیام اور مسلمانوں کے دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا۔

اس موقع پر تیونس کی حزب وحدہ کے سیکریٹری جنرل بشیر الرویسی نے بھی کہا کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت کے جرائم پوری دنیا پر آشکار ہو گئے ہیں اور ان جرائم کی بنا پر سعودی عرب کی عالمی ساکھ بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ تہران میں بتیسویں وحدت اسلامی بین الاقوامی کانفرنس پیر کے روز تک جاری رہے گی۔

 

ٹیگس