Nov ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • افغان مسئلے کو فوجی نہیں سیاسی طریقے سے حل کیا جائے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مسئلہ افغانستان کو ہمہ گیر سیاسی عمل کے ذریعے حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

جنیوا میں افغانستان کے بارے میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کو فوجی طریقے سے حل کرنے کی کوششیں لاحاصل رہی ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسئلہ کو قومی آشتی اور ہمہ گیر سیاسی عمل کے ذریعے حل کیے جانے کی ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران قیام امن کے حوالے سے افغانستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔
افغانستان کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس بدھ سے جنیوا میں شروع ہو گئی ہے جس میں ایران سمیت دنیا کے ساٹھ ممالک کے اعلی عہدیدار اور مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔  

ٹیگس