Dec ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ دوجانبہ روابط کے فروغ پر پاکستان کی تاکید

پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ دوجانبہ روابط کے فروغ پر تاکید کی۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حکومت کی 100 دن کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کہا کہ ایران پاکستان کا بہترین دوست ملک ہے اور تہران و اسلام آباد کے مابین اچھے روابط قائم ہیں۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ پاکستان کے روابط کو اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ھمسایہ ممالک خاص طور سے ایران کے ساتھ روابط کے فروغ اور تجارتی لین دین میں اضافہ عمران خان کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ شاہ محمود قریشی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چین پاکستان کا اہم اسٹرٹیجیک پارٹنر ہے۔

ٹیگس