Dec ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran

ایران کے جنوب مشرقی ساحلی شہر چابہار میں ایک خودکش کار بم دھماکے میں 2 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل محمد پاکپور نے بتایا کہ جمعرات کی صبح دس بجے کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کو چابہار پولیس اسٹیشن میں دھماکے سے اڑانے کی کوشش لیکن سیکورٹی گاڑد کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد حملہ آور اپنی کار اندر لے جانے میں کامیاب نہ ہو سکا اور پولیس اسٹیشن کے  باہر ہی اس نے اسے دھماکے سے اڑا دیا- جنرل پاکپور نے بتایا کہ اس دہشت گردانہ حملے میں 2 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں-

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فورس کے کمانڈر نے بتایا کہ یہ دہشت گردانہ کارروائی ایک بزدلانہ کارروائی تھی جس سے دہشت گردوں کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوا-

چابہار شہر کی مقامی انتظامیہ کے سرپرست رحمدل بامری نے بھی دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے اس واقعے میں 2 افراد شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں-

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں امن قائم ہے اور معمول کی زندگی جاری ہے جبکہ ایکشن فورس کے جوان جگہ جگہ تعینات ہیں-

 

ٹیگس