Dec ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
  • بحری دفاع کے جدید ترین آلات کی نمائش

ایرانی بحریہ کی فنی اور اسٹریٹیجک مہارتوں کے بارے میں نمائش کا آغاز ہوگیا ہے۔

تہران میں شروع ہونے والی اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں ایرانی فوج کے کوآرڈینیٹر ریئرایڈمرل حبیب اللہ سیاری، بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل حسین خانزادی اور مسلح افواج کے دیگر اعلی افسران بھی شریک تھے۔اس نمائش میں ایرانی بحریہ کے تباہ کن بحریی جہازوں میں نصب کیے جانے والے جدید ترین دفاعی نظاموں کے علاوہ غدیر کلاس آبدوزوں میں میں استعمال ہونے والے آلات بھی پیش کیے ہیں۔اس نمائش میں ایرانی ماہرین کے تیارہ کردہ بحری دفاع کے الیکٹرانک آلات، وائرلیس اور ریڈیو کیمونیکشن سسٹم اور دوسرے جنگی سازو سامان کی نمائش بھی کی جارہی ہے میں ریسکیو آپریشن میں استمعال ہونے والے آلات و وسائل اور ڈرون ٹیکنالوجی شامل ہے۔