Dec ۰۹, ۲۰۱۸ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران: عوامی فورس بسیج کے ڈرون طیارے کی رونمائی

ایران کی عوامی رضاکار فورس بسیج کے ڈرون طیارے کی اتوار کے روز تہران میں رونمائی ہوئی۔

اس ڈرون طیارے کو دیگر ڈرون طیاروں کے برخلاف کہ جنھیں مختلف طریقوں سے کنٹرول کیا جاتا ہے، موٹر کا زاویہ تبدیل کر کے کنٹرول کیا جاتا ہے۔
اس ڈرون طیارے کو تیار کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ڈرون طیارے میں تیزی کے ساتھ قابل تبدیل زاویے کے موٹر کا استعمال کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ہفتے کے روز ایرانی بحریہ کی نئی کامیابیوں سے آگاہ کیا گیا تھا جن میں چشم عقاب میزائیل کنٹرول سسٹم ، ثامن دو آپٹیکل کنٹرول ، جدید ترین تارپیڈو سسٹم اور پلیکان نامی ڈرون طیارہ شامل ہے۔