Dec ۱۱, ۲۰۱۸ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
  • میٹھے پانی کے عظم میں قومی منصوبے کے پہلے فیز کا افتتاح

میٹھے پانی کے سب سے بڑے قومی منصوبے کے پہلے فیز نے کام شروع کردیا ہے۔

جنوبی ایران کے شہر بندر عباس میں تعمیر کیے جانے والے اس عظیم منصوبے کے ابتدائی مرحلے کا افتتاح نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کیا۔

پہلے فیز کی تکمیل سے دوہزار خاندانوں کو میٹھا پانی فراہم کیا جائےگا اور بعد کے مرحلوں میں اسے آب رسانی کے صوبائی نیٹ ورک سےمنسلک کردیا جائےگا۔

یہ عظیم منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد بیس ہزار مکعب میٹر یومیہ کے حساب سے میٹھا پانی بندرعباس اور اس کے نواحی علاقوں کو فراہم کرنے کے قابل ہوگا۔

جنوبی ایران کے میٹھے پانی کے عظیم قومی منصوبے کے باقی ماندہ فیز کی تعمیر کا کام بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے اور توقع ہے کہ آئندہ سال تک اس منصوبےکے تحت ایک ہزار مکعب میٹر میٹھا پانی آب رسانی کے صوبائی نیٹ ورک کو فراہم کیا جانے لگے گا۔

ٹیگس