Dec ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • شام کی صورت حال پر ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں شام کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف اور روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کی رات اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں شام کے بحران کے سیاسی حل کا جائزہ لیا اور اب تک کے اقدامات پر بات چیت کی-

مغربی ایشیا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران اور روس کا موقف ایک ہے- شام کے بحران میں ایران اور روس نے ترکی کے ساتھ مل کر شام سے متعلق آستانہ امن مذاکرات کی سرپرستی کی تھی-

  آستانہ امن مذاکرات کا ایک بڑا نتیجہ شام میں پرامن علاقوں کا قیام اور سیاسی طریقے سے بحران کے حل کے لئے زمین ہموار کرنا تھا-

شام سے متعلق آستانہ امن مذاکرات ایک ایسا واحد مذاکراتی عمل ہے جس میں امریکا کی کوئی مداخلت نہیں ہے اور اسی وجہ سے شام کے بحران کے حل میں آگے بڑھانے کی راہ ہموار ہو رہی ہے-

 

ٹیگس

کمنٹس