Dec ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۲:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ کا دورہ سعودی عرب

ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ علی رضا رشیدیان آئندہ مناسک حج میں ایرانیوں کی شرکت سے متعلق مذاکرات کے لئے سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔

علی رضا رشیدیان کا یہ دورہ سعودی عرب کے حج کے امور کے وزیر کی دعوت پر انجام پا رہا ہے۔

ان کے اس دورے میں آئندہ مناسک حج میں ایرانی زائرین کی شرکت کے طریقہ کار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس دورے میں ایرانیوں کے عمرہ مفردہ اور حج کا ایرانی کوٹہ بڑھائے جانے کے بارے میں بھی گفتگو ہو گی۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ مناسک حج میں تقریبا پچاسی ہزار ایرانی زائرین نے شرکت کی تھی۔

 

ٹیگس