Dec ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
  • یورپ بھی شام کے بحران کی سیاسی راہ حل کی جانب گامزن

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کل جنیوا میں روس اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے ساتھ شام سے متعلق مشاورتی اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سرانجام یورپ بھی شام کے بحران کی سیاسی راہ حل کی جانب گامزن ہوا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یورپ کو چاہئیے کہ وہ حکم دینے کے بجائے شام کی سیاسی راہ حل میں آسانی پیدا کرنے کے لئے تعاون کرے۔

 شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا Staffan de Mistura  کی صدارت میں کل جنیوا میں شام کے بارے میں ایران، روس اور ترکی کے وزراء خارجہ کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔

واضح رہے کہ شام کا بحران 2011 میں سعودی عرب ،امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر دہشتگردانہ کارروائیوں کے بعد شروع ہوا جس کا مقصد غاصب اسرائیل کے حق میں علاقائی صورتحال کو تبدیل کرنا تھا۔

ٹیگس