Dec ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران اور سعودی عرب کے درمیان حج سمجھوتے پر دستخط

ایران اور سعودی عرب کے درمیان آئندہ سال حج کا سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

حج سمجھوتے پر ریاض میں ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ اور سعودی عرب کے وزیر حج نے دستخط کیے۔ اس سمجھوتے کے تحت انتظامات کی غرض سے ایران کے محکمہ حج و زیارت کا نمائندہ دفتر بھی سعودی عرب میں قائم کیا جائے گا۔
 سمجھوتے میں ویزہ کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کرنے اور ایرانی حج کمیٹیوں کے ارکان کے قیام نیز انتظامات کے حوالے سے درپیش مشکلات کو حل کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی معاملات طے کیے گئے۔
 حج معاہدے کے لیے ایران اور سعودی عرب کے متعلقہ حکام کے درمیان مذاکرات، سولہ دسمبر سے شروع ہوئے تھے جن کے دوران آئندہ سال حج کے حوالے سے مختلف تجاویز اور معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
 اجلاس کے دوران سعودی وزیر حج  نے ایرانی عازمین حج کی سلامتی اور سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے اپنی حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ٹیگس