Dec ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران اور ترکی کا مشترکہ بیان

ایران اور ترکی کے اسٹریٹیجک تعلقات کی اعلی کونسل کے پانچویں اجلاس کا بیان جاری کیا گیا ہےجس میں دونوں ملکوں کے صدور نے تہران اور انقرہ کے درمیان تیس ارب ڈالر تک تجارتی حجم کے ہدف تک پہنچنے کے لئے ضروری اقدامات پر زور دیا۔

صدر روحانی اور ترکی کے صدر اردوغان نے اس مشترکہ بیان میں بات چیت کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ مستحکم بنانے کی اہمیت کا ذکرکرتے ہوئے کہ دونوں ملکوں کے درمیان وفود کا تبادلہ ضروری ہے۔ دونوں ملکوں نے شام میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کی ضرورت کا ذکرکرتے ہوئے آستانہ مذاکراتی عمل کے تناظر میں باہمی تعاون کو جاری رکھنے پر تاکید کی اور یمن سے متعلق سوئیڈن امن مذاکرات کا بھی خیر مقدم کیا - مشترکہ بیان میں عراقی حکومت کی حمایت اور اسی طرح فلسطینی امنگوں کے دفاع پر بھی زور دیا گیا۔

ٹیگس