Dec ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کا عزم

اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر نائب صدر نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے دشمنوں کا مقصد ایران میں مصنوعات کی درآمدات کو روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن غیر ملکی تجارت کی راہ میں روڑے اٹکا کر ایران کی ضروریات کی اشیاء کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کل رات کسٹمز کے مسائل کا جائزہ لینے کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں امریکی پابندیوں کا بھر پور طریقے سے مقابلہ کرنے سے متعلق ایرانی حکومت کی مکمل آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اعلی اقتصادی کونسل کے اجلاسوں میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہر صورت میں ایرانی ضروریات کی اشیاء کو در آمد کیا جائیگا۔

صدر مملکت حسن روحانی نے بھی 27 جون کو واضح لفظوں میں کہا تھا کہ ایرانی قوم منہ زور قوتوں کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گی اور ایرانی قوم امریکہ کو اپنی جدوجہد سے شکست دے گی۔

ٹیگس