Dec ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • ایرانی سفیراور پاکستان کے اعلی فوجی کمانڈر کی ملاقات

پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیراور پاکستانی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ایک ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران  کےسفیرمہدی ہنردوست نے جنرل زبیر محمود حیات سے راولپنڈی میں ملاقا ت کی.اس ملاقات میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں پاکستان کے چیف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کا دورہ کیاتھا اس دورے کے موقع پر انہوں نے اعلی ایرانی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں.

اس دورے کے بعد ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے جنرل باجوہ کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا.

جس کے بعد دونوں ممالک کے مختلف عسکری اور دفاعی وفود نے ایک دوسرے کے ملکوں کےدورے کئے.

 

ٹیگس