Jan ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • مشرق وسطی امریکی آرزوؤں کا قبرستان بن گیا ہے، خطیب جمعہ تہران

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کی استقامت کے نتیجے میں مشرق وسطی اور مغربی ایشیا کا علاقہ امریکہ کی آرزوؤں کا قبرستان بن گیا ہے۔

حجت الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری نے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا اور ٹرمپ کے خفیہ دورہ عراق کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو مغربی ایشیا کے ملکوں میں مداخلت سے ذلت و رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔
 تہران کے خطیب جمعہ نے لبنان کی حزب اللہ، عراق کی حشدالشعبی، یمن کی انصار اللہ، بحرین کی انقلابی تحریک اور نائیجیریا کی تحریک اسلامی کو امریکہ کے مقابلے میں مزاحمتی محاذ کی کڑیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کو تاریخ  کے بدترین حالات کا سامنا کر رہی ہے۔  
حجت الاسلام حاج علی اکبری نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران ہی خطے میں مزاحمت کا سرچشمہ ہے اور داعش کی شکست نے نام نہاد امریکی اتحاد کی نمائشی ساکھ بھی برباد کر دی ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے طاغوتی حکومت کے مقابلے میں ایرانی عوام کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں سالگرہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رح کی قیادت میں کامیاب ہونے والے اسلامی انقلاب نے ایرانی قومی کے پیکر میں نئی روح پھونک کر اسے پھر سے زندہ کر دیا۔
 حجت الاسلام حاج علی اکبری نے کہا کہ ایران کے عوام اس سال باطل پر حق کی کامیابی کی سالگرہ بالکل منفرد انداز میں منائیں گے۔ 

ٹیگس