Jan ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
  • یورپ ایس پی وی نظام پر عملدرآمد میں تاخیر کا ذمہ دار، بہرام قاسمی

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یورپ کی جانب سے مخصوص مالیاتی نظام پر عمل درآمد میں تاخیر کی بابت کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ ایران کے لئے یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام ایس پی وی پر عملدرآمد میں تاخیر کی تمام تر ذمہ داری یورپ پر عائد ہوتی ہے۔
بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ ایران نے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے تمام وعدے پورے کر دیئے ہیں جبکہ یورپ ایسا کرنے میں ناکام رہا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تہران کے صبر کی ایک حد ہے لہذا یورپی یونین کو اس سلسلے میں ٹھوس اور عملی اقدامات انجام دینا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یورپ نے ایران کے لئے مخصوص مالیاتی نظام پیش کرنے کی غرض سے مضبوط اور تعمیری موقف اپنایا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہم ایسا محسوس کرتے ہیں کہ بعض یورپی ممالک ایس پی وی نظام پر عمل درآمد کرنے میں بے بس نظر آ رہے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین اور جوہری معاہدے کے تین یورپی ممالک کی معیشت امریکہ سے وابستہ  ہے لہذا انھیں اقتصادی میدان میں خودکفیل ہونے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس