Jan ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
  • ایرانی فضائیہ کی فرضی دشمن کے ٹھکانوں پر کارپٹ بمباری

ایرانی مسلح افواج کی سالانہ فضائی مشقیں دوسرے فیز میں داخل ہو گئیں۔

فدائیان حریم ولایت کے نام سے ہونے والی مشقوں کے دوران ایرانی ماہرین کے تیارہ کردہ مختلف قسم کے جنگی طیاروں نے فرضی دشمن کے اہداف پر کارپٹ بمباری کی۔

ایرانی فضائیہ کے تیز پرواز جہازوں نے ترقی یافتہ ماوریک میزائلوں اور قاصد نامی اسمارٹ گائیڈڈ بموں سے فرضی دشمن کے ٹھکانوں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔
فوجی مشقوں کے ترجمان ایئرکموڈور علی رضا انگیزہ نے بتایا ہے کہ فوجی مشقوں کے دوران الٹرا لائٹ جنگی طیاروں اور حملہ آور ڈرون کا استعمال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ فضائیہ کے تیز پرواز شہپروں نے زمین پر قائم فرضی دشمن کے اہداف کا پتہ لگانے کے لیے جاسوسی پروازیں کیں اور اس کے بعد انہیں بمباری کر کے تہس نہس کر دیا۔
قابل ذکر ہے کہ فدائیان حریم ولایت ستانوے دو روزہ فوجی مشقیں جمعرات کو مرکزی ایران کے شہر اصفہان میں شروع ہوئی تھیں۔