Jan ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
  • ایران میں کارگو جہاز حادثہ کا شکار

ایک کارگو جہاز آج صبح ایران کے صوبے البرز کے علاقے صفا دشت میں حادثے کا شکار ہو گیا۔

ابتدائی رپورٹوں کے مطابق، ایران میں حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بوئنگ 707 کارگو جہاز تھا.

یہ طیارہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکک سے ایرانی صوبے البرز کے کرج ائرپورٹ کی پروازپر تھا.

حکام کے مطابق، ایمرجنسی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں۔ حادثے کی مزید تفصیلات تھوڑی دیر بعد۔۔۔۔۔۔۔

 

ٹیگس