Jan ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • سپرپاور بننے کا امریکی خواب چکنا چور : جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے دنیا میں سپرپاور بننے کے امریکی خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر ایران سے جابر شہنشاہ کے فرار اور ایران جوہری معاہدے کے نفاذ کا دن ایک ساتھ آنے پر اپنے پیغام میں کہا کہ 40 سال پہلے ایرانی قوم نے امریکہ کے کٹھ پتلی شاہ کو ملک سے فرار ہونے پر مجبور کیا ۔ تین سال پہلے جوہری معاہدے پر عمل کا آغاز ہوا جس کے بعد ایران کے خلاف سیکورٹی ریسک کی صورتحال کا خاتمہ ہوگیا۔

محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ چالیس برسوں میں امریکی سازشوں اور جوہری معاہدے سے اس کی غیرقانونی علیحدگی کے باوجود ایرانیوں نے دنیا میں سپر پاور بننے کے امریکی خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیا۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ  نےجو جنوری 2017 میں بطور امریکی صدربر سر اقتدار آئے تھے، گزشتہ سال 8 مئی کو غیرقانونی طور پر ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا اور اس کے علاوہ ایران پر پرانی پابندیاں عائد کرنے کا بھی حکم جاری کردیا ۔ امریکی صدر نے ایران کو تنہائی کا شکار کرنے کے لئے اقتصادی دباؤ اور پابندیاں عائد کرنے کی روش پر عمل کیا جبکہ ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا اور عالمی جوہری ادارے نے بھی اس بات کی بارہا تصدیق کی۔

ٹیگس