Jan ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران اور ترکی، کثیرالجہتی تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم

ایران اور ترکی نے ترکی نے اقتصادی تعلقات کی توسیع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک،کثیرالجہتی تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر برائے امور اقتصادی محمد نہاوندیان نے ترکی کے چیمبر آف کامرس ایںڈ سٹاک ایکسچینج کے سرابرہ مصطفی رفعت حصار اوغلو کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ایران اور ترکی کے درمیان قریبی تعلقات سے عالم اسلام مزید طاقتور ہو جائے گا۔ نائب ایرانی صدر برائے اقتصادی امور نے کہا کہ ایران اور ترکی کے اتحاد کے ذریعے کوئی ملک ہمارے خلاف اقتصادی پابندیاں لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکےگا۔

انہون نے گزشتہ 40 برسوں سے اب تک ایران مخالف امریکی پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں یورپی ممالک سمیت دنیا کے اکثر ممالک، ایران مخالف امریکی پابندیوں کے حوالے سے نہ صرف امریکہ کا ساتھ نہیں دیتے بلکہ اس کے غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

نہاوندیان نے ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں کی ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کو اپنے ملک کو چلانے اور اندرونی مسائل کو حل کرنے میں بہت چیلنچز کا سامنا ہے۔

اس ملاقات میں ترکی کے چیمبر آف کامرس ایںنڈ سٹاک ایکسچینج کے سرابرہ مصطفی رفعت حصار اوغلو نے ایران و ترکی کے تاریخی اور گہرے روابط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور انقرہ کے مشترکہ روابط خاص طور سے اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں ماضی سے زیادہ  فروغ پانے چاہئیں۔

ٹیگس