Jan ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۳:۵۶ Asia/Tehran
  • وینزوئیلا میں امریکی مداخلت کی مذمت میں تہران کے طلبا کا اجتماع

تہران کی یونیورسٹیوں کے طلبا اور عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد نے وینزوئیلاکے سفارتخانے کے باہر اجتماع کر کے ونزوئیلا میں بغاوت کرانے کی امریکی کوششوں کی مذمت کی۔

تہران کی یونیورسٹیوں کے طلبا اور  شہریوں کی ایک خاصی تعداد نے امریکا مخالف اس اجتماع میں نعرہ تکبیر بلند کر کے امریکا مردہ باد، برطانیہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اور وینزوئیلا میں بغاوت کے لئے امریکی کوششوں کی مذمت کی-

اس احتجاجی اجتماع میں شریک لوگوں نے وینزوئیلا کے داخلی معاملات میں امریکا کی کھلم کھلا مداخلت کی مذمت کی-

تہران میں وینزوئیلا کے سفیر خسوس گونزالس بھی اجتماع میں موجود لوگوں کے درمیان آگئے اور انہوں نے وینزوئیلا کی قانونی حکومت کے لئے ایران اور دنیا کے دیگر آزاد و خود مختار ملکوں کی حمایت کا شکریہ ادا کیا-

اس موقع پر انہوں نے وینزئیلا میں امریکا کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی-

ٹیگس