Jan ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • زاہدان دھماکوں کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ جیش الظلم نے قبول کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر زاہدان میں کل رات معمولی قسم کے دو دھماکے ہوئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے پولیس چیف محمد قنبری کا کہنا ہے کہ زاہدان شہر کی بعثت روڈ میں کل رات  یکے بعد دیگرے دیسی ساخت کے دو دھماکے ہوئے جس کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔

در ایں اثنا زاہدان کے شعبہ حادثات کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں میں 4 افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے۔

دہشتگرد گروہ جیش الظلم  نے ان دھماکوں کی  ذمہ داری قبول کی۔

دہشتگرد گروہ جیش الظلم سلفی اور وہابی سوچ رکھتا ہے اور وہ شام کے دہشتگرد تکفیری گروہوں کا حامی ہے۔ اس دہشتگرد گروہ نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردی کے کئی واقعات کی ذمہ داری قبول کی جن میں 26 اپریل 2017 کو میرجاوہ میں 9 سرحدی محافظوں کی شہادت بھی شامل ہے۔

دہشتگرد گروہ جیش الظلم نے اسی طرح ایران کے مشرقی سرحدی علاقوں میں8 سرحدی محافظوں کو شہید کرنے اور پھر ان کے جسد  خاکی کو جلانے میں بھی کردار ادا کیا۔

ٹیگس