Jan ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران ایٹمی معاہدے پرکاربند ہے، یوکیا امانو

آئی اے ای اے کے سربراہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند ہے۔

ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو نے نئے عیسوی سال کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران، جوہری معاہدے پر مسلسل عمل کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے پرعمل درآمد پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران، جوہری معاہدے کے مطابق اپنے وعدوں پر عمل کررہا ہے اور جیسا کہ ہم نے متعدد بار کہا ہے کہ اہم بات یہ ہے کہ ایران اس معاہدے کی پابندی کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ نے اب تک تیرہ مرتبہ ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کرتے ہوئے جوہری معاہدے سے متعلق ایرانی وعدوں پرعمل درآمد کے حوالے سے رپورٹیں جاری کی ہیں۔

اس کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ نے تمام عالمی قوانین اور اصولوں کو نظرانداز کرتے ہوئے گزشتہ سال مئی میں غیرقانونی طور پر جوہری معاہدے سے نکلنے اور ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

ٹیگس