Feb ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • مشروط طور پر یورپ کے ساتھ تعاون کو تیار ہیں:ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے یورپ کی جانب سے مخصوص مالیاتی نظام کے باضابطہ اعلان کے بعد کہا کہ ایران، یورپ کے ساتھ برابری کی سطح اور باہمی احترام پر مبنی تعمیری تعاون کے لئے آمادہ ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران برابری کی شرط اور باہمی احترام کے مطابق تعمیری تعاون کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران انسٹیکس میکنزم کا جو جوہری معاہدے کے یورپی شرکا کی جانب سے نہایت دیر سے اٹھائے جانے والا قدم ہے، خیرمقدم کرتا ہے جس کا مقصد امریکہ کی غیرقانونی پابندیوں کے مقابلے میں ایرانی مفادات کو یقینی بنانا ہے ۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کئی مہینے کے بعد باالآخر رومانیہ میں یورپی یونین کے وزارتی اجلاس کے بعد جرمنی، برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کے لئے مخصوص مالیاتی نظام کے اجرا کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا ۔ رپورٹ کے مطابق، یورپ کے مخصوص مالیاتی چینل کا مرکزی دفتر پیرس میں ہوگا جسے INSTEX کا نام دیا گیا ہے اور یہ ''تجارتی تبادلے کے سازوسامان'' کا مخفف ہے ۔ تینوں یورپی ممالک انسٹیکس میکنزم کے حصہ دار ہوں گے اور نامور جرمن بینکر اس کی قیادت کریں گے ۔

ٹیگس