Feb ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • امریکہ کو عالمی معاہدوں سے الرجی ہے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ اسے ان معاہدوں کا پابند رہنے کی الرجی ہے.

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امریکہ ایک بار پھر عالمی معاہدے سے نکل گیا اور اس بار ٹرمپ انتظامیہ نے روس کے ساتھ آئی این ایف معاہدے سے علیحدگی اختیار کرلی.انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ سے طے پانے والے معاہدوں کی کوئی اہمیت نہیں .

محمد ظریف کا کہنا تھا کہ مشکل صرف ایران اور جوہری معاہدہ نہیں بلکہ ان لوگوں کو ہر اس عالمی معاہدے سے الرجی ہے جس پر امریکی دستخط ہوں.

یاد رہے کہ امریکہ نے روس کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ ختم کردیا. امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز ایک پریس بریفنگ کے دوران اعلان کیا تھا کہ روس کے ساتھ درمیانی فاصلے کے جوہری میزائلوں کے استعمال کی روک تھام (INF) کا معاہدہ ختم کر رہے ہیں.

ٹیگس