Feb ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران کا میزائلی پروگرام جاری رہے گا: ایران کا دو ٹوک موقف

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے میزائلی اور فضائی پروگرام کے بارے میں امریکی حکام کے غیر منطقی بیانات پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئےکہا کہ ایران کے میزائلی پروگرام پر گفتگو کی کوئی گنجایش نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایسنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے امریکی حکام کے ان دعووں کو کہ ایران کا میزائلی پروگرام اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کے خلاف ہے جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا میزائلی پروگرام سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 سمیت کسی بھی قرارداد کے خلاف نہیں ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جوہری معاہدے سے امریکہ کے فوری انخلا اور عالمی سطح پر گوشہ نشینی کا شکار ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس قسم کے دعووں سے اس جوہری معاہدے سے نکلنے کے اپنے غیر قانونی عمل کی توجیہ پیش کرنا چاہتا ہے۔

بہرام قاسمی نےایران کے میزائلی پروگرام کو ملک کے دفاع کے لئے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر مسلط کردہ 8 سالہ جنگ کے تجربے نے دکھا دیا کہ ایران اپنے دفاعی پروگرام کے لئے کسی بھی ملک کی دھمکی میں نہیں آئے گا اور اپنے دفاعی پروگرام کو جاری رکھے گا۔

ٹیگس