Feb ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • انقلاب اسلامی کی چالیسویں سالگرہ آپ سب کو مبارک ہو

سحرعالمی نیٹ ورک خوشی کے اس موقع پر اپنے تمام سامعین ،ناظرین، کرم فرماوں اور انقلابیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں انقلاب اسلامی کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر تمام شہروں میں جشن کا سماں ہے اور بارش ،برف اور سخت سردی کے باوجود کل رات اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ نور افشانی کی گئی۔ جبکہ 300 غیر ملکی میڈیا اور ذرائع ابلاغ  کے نمائندے،کیمرہ مین اور صحافی اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کی ملک گیر ریلیوں اور اجتماعات کو بھرپور کوریج کریں گے۔

گزشتہ سال 25 غیر ملکی ممالک سے تعلق رکھنے والے 250صحافیوں نے جشن آزادی کی ریلیوں کی رپورٹنگ کی۔

 

ٹیگس