Feb ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
  • ایران اقوام متحدہ کے امن کمیشن کا رکن منتخب

اسلامی جمہوریہ ایران، امریکی مخالفت کے باوجود اقوام متحدہ کے امن کمیشن کا رکن منتخب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق، اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کے رکن ممالک نے امریکی مخالفت کے باجود امن کمیشن میں ایران کی رکنیت کی منظوری دے دی۔

گزشتہ روز اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اقتصادی اور سماجی کونسل کی نشست کے موقع پر ووٹنگ ہوئی جس میں ایران نے 46 ووٹوں میں سے 35 ووٹ اپنے حق میں حاصل کئے۔

اقوام متحدہ کے امن کمیشن میں رکنیت کی معیاد دو سال ہوگی. امریکی وفد کی کوشش تھی کہ ایران کو رکنیت نہ دینے کے لئے خفیہ ووٹنگ کی جائے مگر اقتصادی اور سماجی کونسل کے اراکین نے ایران کی رکنیت کی بھرپور حمایت کی۔

اقوام متحدہ کا امن کمیشن ایک بین الحکومتی ادارہ ہے جس کا مقصد دنیا کے مختلف ممالک کو جو اندرونی تنازعات کا شکار ہیں، امن کے قیام کے لئے مدد فراہم کرنا ہے۔

ٹیگس